ہم اچھی نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں ،عدنان صدیقی

سینئر اداکار عدنان صدیقی نے یومِ دفاع کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا کہ ہم راتوں کی پُرسکون نیند کے لئے پاک فوج کے مقروض ہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ دفاع ہمیں آج اپنے قومی ہیروز کو سلام کرنے اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ قومی ہیروز اور جنگجوؤں کا شکریہ جنہوں نے ہماری عظیم قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ ہم اچھی نیند کے لئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں۔

The post ہم اچھی نیند کیلئے پاک فوج کے جوانوں کے مقروض ہیں ،عدنان صدیقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email