6 ستمبر پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے ، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ 6 ستمبر پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے یوم دفاع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس دن پاک افواج کے دلیر نوجوانوں نے تین گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے جوانوں نے اپنا لہو دے کر قوم و ملک کی حفاظت کی ، پوری قوم اپنے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ، آج پھر قوم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ پاک افواج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں ، دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو پھر ذلت آمیز شکست سے دو چار ہوگا۔

The post 6 ستمبر پوری قوم کے لیے فخر کا دن ہے ، راجہ بشارت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email