میجر راجہ عزیز بھٹی کی شہادت کی عظیم داستان

میجر راجہ عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کر کے ایک عظیم داستان رقم کی۔

تفصیلات کے مطابق 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران بی آر بی نہر پر لاہور کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کے ٹینک کا گولہ لگنے سے میجر راجہ عزیز بھٹی نے جام شہادت نوش کیا۔

شجاعت و بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے پر میجر راجہ عزیز بھٹی کو ملک کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔

اس جنگ میں راجہ عزیز بھٹی سمیت  پاک فوج کے بہادر اور غیور جوانوں نے اپنے سے 8 گنا بڑے دشمن کو پسپائی پر مجبور کرتے ہوئے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

The post میجر راجہ عزیز بھٹی کی شہادت کی عظیم داستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email