غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے ، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا ، سابق حکمرانوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا ، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے ، لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھایاجا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانو ں کا قیام بے آسرا طبقے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہواقدم ہے۔

The post غریب اور بے سہارا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے طالب ہیں ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email