پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ہوا لیکن اسٹیک ہولڈرز بے خبر تھے، نعیم میر

نعیم میر نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ھوا لیکن اسٹیک ہولڈرز بے خبر تھے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کی وفد کی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ، وقاص احمد سے ملاقت ہوئے جہاں ین  وفد  کی قیادت نعیم میر نے کی جہاں ین کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس میں تین گنا اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

نعییم میر  کا کہنا تھا کہ سیکرٹری ایکسائز نے سارے معاملے کا جائزہ لینے کے لئے وقت مانگا ہے جبکہ 9  ستمبر کو دوبارہ میٹنگ ہوگی۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ ہماری کوششش ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے، مزاکراتی عمل سے حل نکالنے کی پوری کوششش کریں گے جبکہ مزاکرتی عمل کی کامیابی کا فیصلہ حکومت اقدامات سامنے آنے کے بعد ہوگا۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت ٹھیک رہی تو مثبت نتیجہ نکلے گا، جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کو پچھلے سال کی شرح پر لایا جائے۔

واضح رہے سہیل بٹ ، خلیل عبیر ، نعیم خان ، آصف خان ، گلریز خٹک ، عبدالودود علوی ، حافظ رضوان ملاقت میں شامل تھے۔

The post پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ ہوا لیکن اسٹیک ہولڈرز بے خبر تھے، نعیم میر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email