کتا کاٹ لے تو انسان پاگل کیوں ہوجاتا ہے؟

کتا، ایک انسان دوست جانور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خونخار جانور بھی ہے۔

جب اسے غصہ آتا ہے تو ایک پالتو جانور ہونے کے باوجود یہ اپنے مالک کو بھی کاٹ لیتا ہے۔

کتے کا کاٹنا بہت خطر ناک ثابت ہوتا ہے اس کی وجہ سے انسان کو ذہنی اور طبی دونوں تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ہر کتے کے کاٹنے سے انسان اثر انداز نہیں ہوتا ہے بلکہ کچھ کتے ایسے ہوتے ہیں جو ریبیز نامی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں اور یہی پاگل کتے کسی انسان کو کاٹتے ہیں تو وہ اپنے لعاب کے ذریعے متاثرہ شخص کی خون میں اپنے جراثیم ان میں منتقل کردیتا ہے۔

ریبیز وائرس انسانی نروس سسٹم کے ذریعے انسانی دماغ پر حملہ اور ہوتا ہے اور اس کا علاج ناممکن ہوجاتا ہے اور انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔

پاگل کتے کے کاٹنے کے بعد انسان میں جب یہ وائرس منتقل ہوتا ہے تو اس وائرس کے نتیجے میں انسان میں کچھ علامات پائے جاتی ہیں جیسا کہ پانی سے ڈرنا۔غصہ ہونا ،کنفیوز ہونا، دہشت ، رویے میں تبدیلی وغیرہ وغیرہ۔

The post کتا کاٹ لے تو انسان پاگل کیوں ہوجاتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email