حکومت کورونا کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ایڈزکے رجسٹرڈ 13 ہزار مریضوں کو تشخیصی ٹیسٹوں،ادویات اورعلاج کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے، پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کا دائرہ کار 16 شہروں سے بڑھا کر36  اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تمام رجسٹرڈ مریضوں کو ادویات کے حصول کی خاطر کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے سمارٹ کارڈز بھی جاری کئے جارہے ہیں، حال ہی نجی  دفاعی ادارے سے معاہدہ کے تحت ایک سال تک ہر ماہ ایڈزکے ایک ہزار مریضوں کومفت راشن تقسیم کیاجائے گا، حکومت پنجاب نے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کا دائرہ کارپورے صوبہ تک پھیلانے کیلئے اسامیوں کے کوٹہ میں 150سیٹوں کا اضافہ بھی کردیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کوروناکے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے، اگلے دوسال میں عوام کو صحت کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے،ہم صوبہ میں 7اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ دسمبر2021 تک پنجاب کے تمام 2 کروڑ93 لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی مفت سہولت فراہم کردی جائے گی۔

The post حکومت کورونا کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email