بلاول بھٹو زرداری آج میلسی کا دورہ کریں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج میلسی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جیالوں نے جلہ جیم کے اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں ، جلہ جیم اسٹیڈیم میں  5 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں ، بلاول بھٹو زرداری کا چوک میتلا میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹبہ سلطان پور ، دوکوٹہ ، ڈھمکی پل ، میلسی پھاٹک اور کالونی چوک میں بھی جیالے چیئر مین کا استقبال کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری جلہ جیم میں سات بجے ورکر کنونشن سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ورکر کنونشن میں سیکورٹی کے انتظامات بھی فول پروف کیے گئے ہیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری آج میلسی کا دورہ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email