بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا، حماد اظہر

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر  بجلی پیدا کی جائے گی، اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے۔

 

 

حماد اظہر نے مزید لکھا کہ مستقبل میں  مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی  اور نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا، ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل  سے بچا جاسکتا تھا۔

The post بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا، حماد اظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email