بھارت کی معروف اداکارہ کو 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا

بھارت کی معروف اداکارہ کو 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تفتیش کے دو ہفتے کے بعد بھارت کی معروف اداکارہ ” لینا ماریہ پال “ کو دہلی پولیس کے اکنامک آفنسز ونگ نے معروف کاروباری خاندان سے 200 کروڑ روپے بھتہ لینے کے سنگین معاملے میں گرفتار کر لیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ لینا ماریہ نے 2013 میں جان ابراہم کی فلم ” مدراس کیفے“ میں کردار نبھایا تھا ۔

اداکارہ لینا ماریہ کے بوائے فرینڈ سوکیش چندر شیکر کو حال ہی میں بینک منیجر سمیت ساتھ ساتھیوں کے ہمراہ بھتہ خوری کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

لینا ماریہ کے بوائے فرینڈ سوکیش چندر شیکر کے خلاف جب مہاشٹرا کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تو اس میں اداکارہ کو بھی شریک ملزم ٹھہرایا گیا ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں 23 اگست کو کارروائی کے دوران 16 نہایت مہنگی گاڑیاں ، چنئی میں ساحل سمندر پر واقع بنگلہ ، 82.5 لاکھ روپے کیش، دو کلو سونا قبضے میں لیا تھا جس میں اداکارہ لینا ماریہ کے بوائے فرینڈ سوکیش چندر شیکربھی مبینہ طور پر ملوث پائے گئے ۔

یہ تمام چیزیں اداکارہ سے تفتیش کے بعد کارروائی کے دوران قبضے میں لی گئیں تھی۔

The post بھارت کی معروف اداکارہ کو 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email