بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ایکیش

پاکستان ریلوے کی جانب سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ایکیش لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطباق پاکستان ریلوے کی چیف کمرشل منیجر پسنجر روبینہ ناصر کی خصوصی ہدایت پر کمرشل انسپکٹر پسنجر نے ٹکٹ ایگزامینرز اسکواڈ ہیڈکوارٹر کے ہمراہ آج مورخہ 06 ستمبر 2021 کو بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کی حوصلہ شکنی کے لیے کراچی سے آنے والی عوام ایکسپریس، پشاور سے آنے والی خیبر میل اور کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس میں اچانک چھاپے مارتے ہوئے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 61 مسافروں سے 96 ہزار تین سو دس روپے وصول کرکے ریلوے خزانہ میں جمع کروائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جرمانے کی مد میں 39 ہزار 500 روپے کی رقم بھی شامل ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف کمرشل منیجر روبینہ ناصر کمرشل سٹاف کی اس کاوش کو سراہا اور تاکید کی کہ آپ اسی طرح بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور اپنی ڈیوٹی مزید جاں فشانی سے ادا کریں تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو اور ریلوے کا پہیہ رواں دواں رہے۔

The post بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ایکیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email