یوم دفاع شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یوم دفاع شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے شہید میجر عدیل شاہد کے والد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے وطن کی خاطر جان نچھاور کی ، پورے سندھ میں ہم تمام شہداء کے گھروں پر جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان جذبوں کی وجہ سے پاکستان مستحکم ہے ، اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، وزیر اعظم کی جانب سے پورے سندھ میں شہداء کے پاس جارہے ہیں۔

دوسری جانب میجر عدیل شاہد شہید کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، افغان بارڈر پر فینسسنگ لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کی، آج اس فینسسنگ کی قدر پوری قوم جانتی ہے، آج پاکستان کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے، نظریاتی طور پر ہمیں یکجا ہونا ہے، ابھی نندن سے بڑا ناشتہ 1965 میں دشمن کو کرایا گیا، آج بھی ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

The post یوم دفاع شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email