جب قوم شہادت کے جذبے سے لیس ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جب قوم شہادت کے جذبے سے لیس ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع کے روز بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ان کا خیال تھا انکی فوج صبح کا ناشتہ لاہور کرےگی ، پاک فوج و قوم نے بھارت کو دندان شکن شکست دی اور کہا کبھی حملے کا نہ سوچنا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کم وسائل و اسلحے سے کئی گنا طاقت کا مقابلہ کیا جو مثال ہے ، ایم ایم عالم نے چند سیکنڈ میں دشمن کے کئی طیارے زمیں بوس کیے ، تجدید عہد کرتے ہیں ہم ملکی دفاع کےلیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، پاکستان جغرافیہ نہیں بلکہ نظریہ کلمہ طیبہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تہتر سال گزر گئے عظیم مقصد کےلیے شہدا نے قربانیاں دیں ، ہم شرمندہ ہیں کہ ہم نے جغرافیے اور نظریے سے وفاداری نہیں کی شہدا اور اُنکے لواحقین نے اپنا فرض ادا کیا ، آج عہد کرتے ہیں قائد اعظم نے پاکستان دیا حقیقی معنوں میں اسلامی پاکستان بنائیں گے ، بھارت کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان کا جغرافیہ و نظریہ برقرار رہے گا بھارت کو کشمیر سے نکلناہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ، سید علی گیلانی کی لاش کو بھارتی فوج نے چھینا وارثین کو بزرگ کی لاش کو نہلانے اور دفنانے کا موقع بھی نہیں دیا ، گیلانی صاحب نے کشمیرمیں لاکھوں گیلانی تیار کیےجو ان کے مشن کو مکمل کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےآئین میں حکومت کی مدت مقرر ہے اور آخری فیصلہ عوام کرے گی کہ کس کو اختیار دینا ہے ، یہ حکومت سیاسی تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ہے ، حکومت نے عام آدمی کےلیے سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے ، ہزار دنوں میں سوچ تبدیل کی تو ایک کروڑ دن عمل کےلیے چاہیے جو آپ کو کبھی نہیں ملیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے پانچواں سیکرٹری اور ساتویں ڈی آئی جی کو تبدیل کیا نظام کو تبدیل نہیں کیا ، اسمبلی میں اپوزیشن نے ایک ہزار دن مسلسل سہولت کار کاکردار ادا کیا ہر مرحلے میں ن لیگ پیپلزپارٹی نے ساتھ دیا ، اپوزیشن کی تبدیلی لانے کی کوشش نہیں ہےاگر حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

The post جب قوم شہادت کے جذبے سے لیس ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email