ویکسینیشن کی آسانی کے لیے ، نیسپاک نے کوویڈ ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔

کوویڈ 19 کے کیسز میں حالیہ اضافے اور ویکسینیشن کے عمل کی آسانی کے لیے ، نیسپاک نے اپنے عملے کے لیے کوویڈ ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویکسینیشن کی سہولت کے اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوں گے، یہ ایک ہفتے کی مہم ہے جو 6 ستمبر سے 10 ستمبر 2021 تک چلے گی ،افتتاح کے بعد ، نیسپاک کے وہ ملازمین جنہیں ابھی تک ویکسین نہیں لگی تھی ، انہیں ویکسین لگائی گئی ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس سہولت کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے پیر کو نیسپاک ہاؤس لاہور میں کیا جبکہ جناب احسن انور ، وی پی کوآرڈینیشن ، مسٹر ہشام خالد ، منیجر جنرل سروسز اور نیسپاک کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

The post ویکسینیشن کی آسانی کے لیے ، نیسپاک نے کوویڈ ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email