پرویز خٹک کینٹ بورڈالیکشن کمپین میں مصروف ہیں، اختیار ولی

مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کینٹ بورڈالیکشن کمپین میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ترجمان اختیارولی خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوم دفاع کے رات وزیر دفاع اس روز کی اہمیت  سے بے خبر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع 6 ستمبر کی رات دو بجے تک امیدواروں کے جلسوں میں شریک رہے ہیں، اگر دفاع کو وزیردفاع کی ضرورت نہیں تو خزانہ پر بڑا بوجھ کیوں ڈالا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سرحدوں کے حالات کی تبدیلی کے بعد وزیر دفاع کی پورا توجہ دفاع پر مرکوز ہے، الیکشن کمیشن بھی نوٹس لیں کہ وزیردفاع گٹھ جوڑ اور ووٹوں کی خرید وفروخت کے منصوبے بنارہےہیں۔

The post پرویز خٹک کینٹ بورڈالیکشن کمپین میں مصروف ہیں، اختیار ولی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email