پاک فوج دنیا کی سب سے عظیم فوج ہے، فردوس شمیم نقوی

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اور سابق پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی سب سے عظیم فوج ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن اور سابق پارلیمانی لیڈر فردوس شمیم نقوی نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کی آن شان اور مان کیلئے ہمارا آخری لہو کا قطرہ بھی قربان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاک فوج کے شہیدو کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم اپنے غازیوں کے محاز پر ان کے ساتھ ہیں، پاک فوج دنیا کی سب سے عظیم فوج ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے ہر پاکستانی اس دن تجدید عہد وفا کریگا۔

The post پاک فوج دنیا کی سب سے عظیم فوج ہے، فردوس شمیم نقوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email