وزیر اعظم کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطباق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہوگیا۔

ذائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا جبکہ توانائی پیداوار میں توسیع کا 2021-30 منصوبہ بھی پیش کیا جائے گا۔

ذائع کا کہنا تھا کہ پلان میں تھر کے منصوبے,کے 3 نیوکلئیر پلانٹ,4 ہزار میگاواٹ سولر,ونڈ منصوبے شامل ہیں ۔

ذائع کا کہنا تھا کہ 2022  میں کلین انرجی پر منتقلی کا عمل شروع کرکے 2030ء تک مکمل کیا جائے گا جبکہ درآمدی کی جگہ مقامی فیول سے توانائی کی پیداوار 69 سے 87 فیصد تک کی جائے گی۔

ذائع کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت سستی اور شفاف بجلی کی پیداوار کو ترجیح دی جائے گی جبکہ توانائی پیداوار میں توسیع پلان کی وفاقی کابینہ منظوری دے چکی ہے۔

ذائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں وزرائے اعلی، وفاقی وزراء جبکہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

The post وزیر اعظم کی زیر صدارت  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email