ہاتھوں کی  رگیں نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

جس طرح ہر ایک کی جسامت، دماغ اور طور طریقہ الگ ہوتا ہے بالکل ویسے ہی ہاتھوں کی ریگیں بھی ہر ایک میں الگ الگ انداز سے ہوتی ہیں۔

بعض افراد میں ہاتھوں کی رگیں نمایاں ہوتی ہیں اور بعض افراد کے ہاتھوں کی رگیں دکھائی بھی نہیں دیتی ہیںَ

ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کی کای وجوہات ہیں یہ آج اس آرٹیکل میں معلوم ہوجائے گا۔

1۔ بلڈ پریشر بڑھنا:

جب کوئی فرد ورزش کرتا ہے تو اس کا بلڈ پریشر یا خون کا دباؤ مسلز کی ضروریات کے مطابق بڑھ جاتا ہے کیونکہ انہیں مزید خون کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں رگیں پھیلتی ہیں جس سے رگیں نمایاں ہوتی ہیں۔

2۔ کمزوری:

پتلے افراد کی جلد کے اندر چربی کی تہہ بھی پتلی ہوتی ہے اور یہ پتلی تہہ رگوں کو چھپا نے کی بجائے زیادہ نمایاں کردیتی ہے۔

3۔ عمر:

معمر افراد کی رگیں بھی زیادہ نمایاں ہوتی ہیں کیونکہ جلد کی لچک کم ہونے پر وہ پتلی ہوتی ہیں جس سے رگیں پھیل جاتی ہیں۔

4۔ جینیاتی نظام:

کچھ افراد قدرتی طور پر شفاف جلد کے مالک ہوتے ہیں تو اس سے بھی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں، دیگر افراد میں قدرتی طور پر رگیں بڑی ہوتی ہیں جو اکثر ورزش کرنے پر زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں۔

5۔ گرمی:

جب موسم گرم ہو تو جسم کی جانب سے اضافی خون رگوں کی سطح پر بھیج کر جسم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کئی بار اس کے نتیجے میں رگیں پھول جاتی ہیں کیونکہ ہاتھوں کی خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

The post ہاتھوں کی  رگیں نمایاں کیوں ہوتی ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email