آئی جی پنجاب نے خاتون کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے گوجرانوالہ میں خاتون کے اغواء اور مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب  کرلی ہے جبکہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ  آئی جی پنجاب کی جانب سے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی  کی  یقینی دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

The post آئی جی پنجاب نے خاتون کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email