آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ رکنی اسکواڈ میں پانچ بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، چار آلراؤنڈرز اور چار فاسٹ بولرز شامل ہیں اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی ، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین،  محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

The post آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email