آمنہ الیاس نے معافی مانگ لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین ماڈل اور ابھرتی ہوئی اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنی وائرل ہونے والی تنقیدی ویڈیو کے حوالے سے عوام سے معاف مانگ لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ماڈل آمنہ الیاس کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اس ویڈیو میں آمنہ الیاس نے ایک اسٹنٹ پرفارم کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اس اسٹنٹ میں آمنہ نے ایک شخص کے سر پر رکھے سیب کو لات ماری تھی جو کہ موجودہ شخص کے منہ پر لگ گئی ۔

آمنہ الیاس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل بھی ہوی جس پر انہیں کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

اس ویڈیو والے معاملات کے بعد  آمنہ الیاس کی جانب سے ایک پوسٹ جاری کیا گیا ہے کہ جس میں انہوں نے ویڈیو میں موجود شخص کے حوالے سے بتایا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ اسٹنٹ پرفارم کرنے والی ویڈیو میں موجود شخص کوئی ملازم نہیں ہے بلکہ یہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ میرے قریبی عزیز بھی ہیں۔

The post آمنہ الیاس نے معافی مانگ لی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email