اگر کرپشن نہیں کی تو جنابِ ارسطو کو ڈر کس بات کا ہے؟ ڈاکٹر شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم،معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر کرپشن نہیں کی تو جنابِ ارسطو کو ڈر کس بات کا ہے؟

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعظم،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل کا احسن اقبال کے بیان پر رد عمل   دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کرپشن کے سوال کو انتقام سے جوڑنا آپکی منافقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس منصوبہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور اقرباء پروری کی بدترین مثال ہے، جبکہ ناروال اسپورٹس کمپلیکس آپکی کرپشن اور حوص کا شکار ہوا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ نیب چئیرمین لگانے والے احتساب سے متنفر کیوں ہیں؟ جبکہ نیب ممبران کے تقرر کیلئے اپوزیشں نام دینے سے قاصر ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ہمیشہ دھاندلی سے برسرِاقتدار آنے والی جماعت الیکشن اصلاحات سے خائف ہے جبکہ بونگیاں مارنے اور جھوٹے پروپگنڈے کے بجائے اصلاحات کا حصہ بنیں۔

ترجمان وزیر اعظم،معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ نااہلوں کے منصوبے ملکی ترقی کیلئے نہیں اپنی جیبیں بھرنے کیلئے تھے ، نااہل درباری عدالتوں کے باہر شیر جبکہ عدالتوں میں ڈھیر ہوتے ہیں۔

The post اگر کرپشن نہیں کی تو جنابِ ارسطو کو ڈر کس بات کا ہے؟ ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email