بلاول وہ بلا ہے جو کراچی سمیت سندھ کو کھا چکی ہے ، فیاض الحسن چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول وہ بلا ہے جو کراچی سمیت سندھ کو کھا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کے کرپٹ باپ کے پاپ تاریخ میں کالے حروف سے لکھے جا چکے ہیں ، کراچی سمیت سندھ میں تباہی اور بربادی کی داستانیں بچے بچے کی زبان پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول یاد رکھے کہ اس کی رگوں میں بھٹو کا نہیں بلکہ مسٹر 10 پرسنٹ کا خون شامل ہے ، سندھ کے سند یافتہ ڈاکوؤں کی پنجاب میں ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کبھی کامیاب نہیں ہوگی ، جنوبی پنجاب کے باشعور اور غیور عوام نے بلاول اور اس کی تانگہ پارٹی کو آئینہ دکھا دیا ہے ، ہر جگہ ناکامی کے بعد یہ لاڈلا جنوبی پنجاب سے بھی ناکامی کا میڈل سجائے واپس جا رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرنے والوں کی پنجاب کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ، بلاول کو اپنے قد کے حساب سے بات کرنی چاہیے ، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرافت، دیانت اور خدمت کی سیاست ان کو کھٹکتی ہے ، ن لیگ سے بھیک مانگنے والے اس لاڈلے کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے ، مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ، اپنے دور میں الگ صوبہ بنانا تو دور، یہ لوگ جنوبی پنجاب کے فنڈز بھی چوری کرتے رہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ لوگ اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیتے رہے ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا جائز حق واپس کیا ہے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو کابینہ اتفاق رائے سے منظور کر چکی ہے ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کو انتظامی لحاظ سے خودمختار بنایا گیا ہے ، جنوبی پنجاب کی عوام کو اپنے کام کے سلسلے میں اب لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

The post بلاول وہ بلا ہے جو کراچی سمیت سندھ کو کھا چکی ہے ، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email