یوم دفاع پر پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پر پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے  اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی قوت اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دیکر ملک کو ناقابل شکست بنایا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر اور جانباز افسروں اور جوانوں نے سوات کو ملک دشمن دہشت گردوں سے پاک کیا ہے،  آج سوات میں پاکستان کا پرچم سربلند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں سے دہشت گرد سمجھ کر نمٹنا ہوگا اور اپنی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہوگا۔

The post یوم دفاع پر پاک فوج کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آصف زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email