سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانونی پیچیدگیاں ہیں،مرتضٰی وہاب

سندھ حکومت  کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت  کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مردم شماری کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کو دیا گیا ہے،ہماری مخالفت کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل میں نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ مردم شماری کا معاملہ وفاقی حکومت کے پاس زیرالتوا ہے، الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کو کیس پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرے۔

سندھ حکومت  کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے مزید کہا ہے کہ ہماری درخواست پر فیصلے کے بعد 6 ماہ میں الیکشن کروا سکتے ہیں پھر ہم ۔خوشی خوشی بلدیاتی الیکشن کرانے کو تیار ہیں۔

The post سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا سبب قانونی پیچیدگیاں ہیں،مرتضٰی وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email