کن پھلوں کو کھانے سےبلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے؟ نئی تحقیق

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بلڈ پریشر کے شکار ہونے والے اکثر افراد کو کسی قسم کی جسمانی علامات کا سامنا نہیں ہوتا؟

درحقیقت  بلڈ پریشر کی ایسی کوئی علامات نہیں جن سے اس کا پتہ چل سکے اور یہ اس وقت دریافت ہوتا ہے جب آپ کی صحت کو نقصان پہنچنا شروع ہوتا ہے۔

ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں کیوں مبتلا ہیں۔

یہ پھل کھائیں اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھیں 

سیب، بیریز اور ناشپاتی  بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ پھل اینٹی آکسیڈنٹس اور فلے وینوئڈز سے بھرپور ہوتے ہیں اور امراضِ قبل سرطان اور ذیابیطس سے بھی بچاتے ہیں۔

نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ہمارے معدے اور آنتوں میں رہنے والے خردنامیے اور مختلف اقسام کے بیکٹیریا فلے وینوئڈز سے عمل کرکے بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھتے ہیں۔

بلیوبیری، اسٹرابری اور دیگر اقسام کی بیریز کی روزانہ 80 گرام مقدار کھائی جائے تو اس سے چار درجے بلڈ بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے۔

 نارمل بلڈ پریشر کی پیمائش 120 اور 80 ہوتی ہے اور 140 سے 90 ایم ایم کو بلڈ پریشر کی بلند مقدار قرار دیا جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کئی پھلوں کے نیلے اور سرخ رنگوں میں خاص فلے وینوئڈز پائے جاتے ہیں، جن میں بلیک بیری، بلیو بیری، سرخ انگور اور دیگر پھل شامل ہیں۔

معدے کے بیکٹیریا انہیں سادہ اجزا میں تقسیم کرتے ہیں اوریہ دل کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ خود آنتوں کے بیکٹیریا پرمثبت اثر ڈالتے ہیں تو دوسری جانب انہی بیکٹیریا کی بدولت بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔

کس عمر میں بلڈ پریشر چیک کرانا شروع کردیں؟

طبی ماہرین کے مطابق ہائی بلڈ پریشر کا مرض کسی بھی عمر میں سامنے آسکتا ہے اور اگر کافی عرصے سے بلڈپریشر چیک نہیں کرایا توچیک کرلیں۔

یہ خیال کہ ابھی عمر کم ہے اور آپ بلڈپریشر سے محفوظ ہیں تو یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

The post کن پھلوں کو کھانے سےبلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے؟ نئی تحقیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email