افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  افغانستان کی  موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ روز قبل جوہوائی فائرنگ کی گئی اس کے الزام میں 80افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پنج شیر میں جو اسلحہ ہمارے ہاتھ آیا اس کو محفوظ جگہ پہنچایاجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حکومت سازی کےلیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں، افغانستا ن سے انخلا کے بعد تمام فوجی سازوسامان کو ناکارہ بنایا گیا ہے، پنج شیر میں شمالی اتحاد کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں آتے ہی تمام سرمایہ کاروں کےلیے پر اعتماد فضا بحال کریں گے، دنیا بھر سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں مالی معاونت کریں، اقتدار سنبھالتےہی ہم دیگر معاملات پر توجہ دیں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان  کی موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لے کر پرواز پہنچی ہے، افغان عوام افغانستان میں مزید جنگ نہیں چاہتے، ہمیں امید ہے کابل ائیرپورٹ بہت جلد پروازوں کے لیے بحال ہوجائےگا، ترکی اور مشرق وسطیٰ کی مدد سے کابل ائیرپورٹ کی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت میں توانا اور اچھے لوگوں کو لائیں گے، جنگ کےدوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے،پنج شیر کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہوگا، ہماری خواہش تھی پنج شیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہوگا، ہم پنج شیر میں امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتےہیں، افغانستان میں امن کےلیے ہم نے کوششیں کیں ہیں۔

The post افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہر شے مہنگی ہے، ذبیح اللہ مجاہد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email