اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ لوگ ملک میں قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، کرپٹ نظام سے ملک میں ترقی نہیں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ دینا ہوگا ،ان کےلیے پراعتماد ماحول فراہم کرنا ہوگا، کوئی بھی ملک قانون کی بالادستی کےبغیر آگے نہیں جاسکتا ہے، اوورسیز پاکستانی قبضہ مافیا کے قابضے میں ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹ بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی، جب اوورسیز پاکستانیوں کےلیے یہاں سہولیات نہیں ہوں گی تو سرمایہ کار سرمایہ کاری باہر کریں گے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانی پیدا کرنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم نے اوورسیزپاکستانیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا ہے، اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں۔

The post اوورسیز پاکستانی ہمارا اہم اثاثہ ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email