نیب نے پاکستان کے ترقیاتی ڈھانچہ کو تباہ کر دیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے پاکستان کے ترقیاتی ڈھانچہ کو تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس ایک لطیفے کے طور پر یاد رکھا جائیگا، 6 ارب کا دعوے کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ اس منصوبے پر ڈھائی ارب خرچ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی  کے معاملے پر جھوٹی انکوائری شروع کی گئی ہے، نیب نے پاکستان کے ترقیاتی ڈھانچہ کو تباہ کر دیا ہے، نیب گردی کے ذریعے 35افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جھوٹے کیسز عمران خان کی انتقام کی آگ بھجانے کیلئے ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں ڈویلپمنٹ بجٹ رک گئے ہیں، ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے اضافی دو ہزار ارب درکار ہونگے، یہ منصوبے سفید ہاتھی بن گئے ہیں، نیب بتائے ان منصوبوں کو سفید ہاتھی بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا زور صرف سویلین اور سیاستدانوں پر چلتا ہے، چیئرمین نیب صرف اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، چیئرمین نیب کی آرڈیننس کے ذریعے توسیع کو ن لیگ تسلیم نہیں کرے گی، نیب صرف جھوٹے کیسز بنا کر انتقام کا نشانہ بنائا جا رہا ہے، جو ملک میں اپوزیشن کیساتھ بیٹھ کربات  نہیں کر سکتی وہ طالبان کو سب کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نیب نے ملکی ترقی  کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے۔

The post نیب نے پاکستان کے ترقیاتی ڈھانچہ کو تباہ کر دیا ہے، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email