ِشہید کی موت قوم کی حیات ہے،ڈاکٹر شہباز گل

وزیرعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گلِ نے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گلِ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوان ہمایوں سلیم نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وطن پاک  کی فضائیں ہمایوں سلیم شہید کو سلام پیش کرتی ہیں، پاکستان کے مسلح افواج کے شہدا کو پوری قوم کا سلام ہے، شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ  ہم ملک دشمنوں کا ہر حملہ پسپا کرنے والی پاکستان کی بہادر افواج کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

The post ِشہید کی موت قوم کی حیات ہے،ڈاکٹر شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email