یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی ڈاکومنٹری جاری

یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی جانب سے ڈاکومنٹری جاری  کردی گئ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر ڈاکومنٹری “میں تیار ہوں” جاری کر دی جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 ڈاکومنٹری میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

The post یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی ڈاکومنٹری جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email