پاک فوج نے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں، عبدالعلیم خان

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر کے اسکے مذموم عزائم ناکام بنائے تھے، پاک فوج قیام پاکستان سے لے کر آج تک وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کر رہی ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت ہر فوجی جوان کی زندگی کا اولین مقصد ہے،  افواج پاکستان ہر لمحہ وطن کے دفاع اور اس کی حفاظت کیلئے سینہ سپر دکھائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع اُن شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کر دیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو دفاعی اور معاشی لحاظ سے مضبوط تر بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن ہر شہری کو اپنی فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کا عہد کرنا چاہیے۔

۔

The post پاک فوج نے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں، عبدالعلیم خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email