عمر شریف کی وائرل تصاویر پر فیصل قریشی ہوئے برہم

گزشتہ چند روز سے کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔

اس سے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ عمر شریف ک طبیعت کافی حد تک ناساز ہے جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔

ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اشہور اداکار فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

اداکار فیصل قریشی کی جانب سے عمر شریف کی حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے ۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  عمر شریف کے حوالے سے غلاط خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

فیصل قریشی نے بتایا کہ عمر شریف کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے ۔

اس سے قبل عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کی طبیعت کے حوالے سے بتایا  تھا کہ  وائرل تصویر کچھ عرصہ قبل کی ہے جب کہ اداکار اپنے معمولی چیک اپ کے لئے اپستال گئے تھے۔

اہل خانہ نے بتایا  کہ اس وقت عمر شریف خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں اور ابھی تک پریشانی کی کوئی بات نہیں، وائرل تصویر پر یقین نہ کیا جائے۔

تاہم اداکار کے ذرائع نے واضح نہیں کیا کہ عمر شریف میں کسی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں، لیکن بتایا کہ ماضی میں وہ دل امراض قلب کے ٹیسٹ کرواتے رہے ہیں۔

The post عمر شریف کی وائرل تصاویر پر فیصل قریشی ہوئے برہم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email