پاک فوج اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، قاسم خان سوری

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع ان عظیم قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو 1965 کی جنگ میں پاک افواج  کے جوانوں نے وطن کے لیے لڑتے ہوے پیش کیں تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی جب کوئی مشکل وقت آن پڑا تو پوری قوم 1965 کی جنگ کی طرح اپنی افواج کے  شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرے گی، پاک فوج اپنے پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا  کر دنیا میں ملک اور قوم نام بلند کیا ہے۔

The post پاک فوج اپنی صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، قاسم خان سوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email