وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ ہوگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم آفس میں منعقدہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ اینٹی نارکوٹکس کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اسلام آباد روانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email