6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید  کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں  لکھا ہے کہ 6  ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید جیسے سپوتوں کی قربانی یاد دلاتا ہے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ آج کا دن یہ سبق یاد دلاتا ہے کہ مشکل کتنی ہی بڑی ہو قوم یکجا ہو جائے تو مقابلہ کر سکتی ہے۔

 

The post 6 ستمبر ہمیں پاک فوج کی بہادری اور راجہ عزیز بھٹی شہید کی قربانی کی یاد دلاتا ہے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email