کوشش ہوگی پاکستان کے لئے کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری رہے،حیدر علی

پیرالمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے واپڈا ایتھلیٹ حیدر علی  نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری  رہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیرالمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے واپڈا ایتھلیٹ حیدر علی وطن پہنچ گئے جہاں لاہور ایئر پورٹ پر اہل خانہ، واپڈا سپورٹس بورڈ اور دیگر سپورٹس تنظیموں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا جبکہ واپڈا ایتھلیٹ حیدر علی کو واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔

حیدر علی کی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیرالمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

حیدر علی کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی والدین اور اہل وطن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جبکہ ملازمت، سرپرستی اور سہولیات فراہم کرنے پر واپڈا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

The post کوشش ہوگی پاکستان کے لئے کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری رہے،حیدر علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email