کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں تاحال سمدندی ہوائیں بحال نہیں ہوئی ہیں، اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں آج شام کے  اوقات میں  بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

The post کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email