سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، جام کمال خان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بزرگ  کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر دکھ اور  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے تمام عمر کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ، سید علی گیلانی نے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی ، سید علی گیلانی مرحوم کی زندگی  مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ سید علی گیلانی جیسے عظیم کشمیری لیڈر کی وفات پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

The post سید علی گیلانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ، جام کمال خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email