بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، اعزاز احمد

ایم ڈی این ٹی ڈی سی اعزاز احمد نے کہا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی اعزاز احمد کا کہنا ہے کہ جتنی بجلی پیدا ہو رہی ہے اس کے ترسیلی نظام کو بہتر کر رہے ہیں جبکہ 2025 کے پلان میں ترسیلی نظام کو شامل کیا گیا ہے۔

اعزاز احمد کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی کو نیشنل گرڈ میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے بارہ اضلاع میں بجلی کے بریک ڈائون پر بروقت ایکشن لیا جبکہ کراچی بریک ڈائون پر ایک گھنٹے میں قابو پا لیا گیا تھا۔

ایم ڈی این ٹی ڈی سی اعزاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاور پراجیکٹس کی پیداواری صلاحیت کو ترسیل کرنے کی صلاحیت ہے۔

The post بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کی ضرورت ہے، اعزاز احمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email