پنجاب حکومت پورٹ قاسم پر اپنا آر ایل این جی گیس ٹرمینل بنائے گی، اختر ملک

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پورٹ قاسم پر اپنا آر ایل این جی گیس ٹرمینل بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر محمد اختر ملک نے پی سی ہوٹل لاہور میں سولر انرجی نمائش کا افتتاح کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی این ٹی ڈی سی اعزاز احمد، کرکٹر مشتاق احمد اور سلیم تنولی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اختر ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت پورٹ قاسم پر اپنا آر ایل این جی گیس ٹرمینل بنائے گی، صنعتی، گھریلو، کمرشل صارفین کی ضرورت پوری کریں گے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے مزید کہا کہ کلین و گرین انرجی انسٹال کرنے میں پنجاب سب سے آگے ہوگا، سرکاری عمارتیں، اسکول، تھانے سمیت صحت مراکز، ٹیوب ویل، دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سلیم تنولی کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز لگائے گئے، زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق چین سے ہے، سولر انرجی نمائش تین دن جاری رہے گی۔

The post پنجاب حکومت پورٹ قاسم پر اپنا آر ایل این جی گیس ٹرمینل بنائے گی، اختر ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email