چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے خدشات کے باعث بند کیا جارہا ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے خدشات کے باعث بند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں ملک کو آگے لے کر جانے کا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو لانگ مارچ کا شوق پورا کرنا ہے تو کر لے، ملک میں انتشار اور امن وامان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن کو حکومت سے بات چیت کرنی پڑے گی، اپوزیشن کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پاؤں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت کے دروازے کسی کیلئے بند نہیں ہوں گے، طورخم بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

The post چمن بارڈر کچھ عرصے کیلئے خدشات کے باعث بند کیا جارہا ہے، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email