سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں ڈیفنس اور شہر بھر میں پانی کی قلت کے حولے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی سی آئی کے بریگیڈیئر یاسر الہٰی، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی ایچ اے اتھارٹیز، میٹروپولیٹن کمشنر کراچی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

پہلے مرحلے میں ڈیفنس کے علاقے مکینوں کو پانی پہچانے کے لئے ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اس عمل کو ہنگامی بنیادوں پر ٹیک اپ کیا جائے، منصوبے کی تکمیل کے بعد ڈیفنس کے علاوہ شہر بھر میں ڈی سیلینیشن پلانٹس کے ذریعے پانی کی کمی کو پورا کیا جائے گا، کوشش ہے کسی شہری کو پانی کی کمی کی شکایت نہ ہو۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہر میں پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے دیگر ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

The post سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email