نامور بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

ریالیٹی شو بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے نامور اداکار سدھارت شکلا  آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اداکار سدھارت شکلا کو آج صبح شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تھا جس  کے بعد انہیں ممبئی کے کوپر اسپتال میں فوری طور پر لے جایا گیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار سدھارت شکلا اسپتال لے جانے کے چکھ ہی دیر بعد انتقال کر گئے  تھے۔

اداکار کی اچانک موت پوری بالی وڈ انڈسٹری کے لئے بہت ہی افسوس ناک خبر ثابت ہوئی ہے ۔

اداکار سدھارت شکلا کی موت پر افسوس کرتے ہوئے بھارت کے کامیڈی اسٹار کپل شرما نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اسکے علاوہ بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی نے سدھارتھ شکلا کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اداکار کی اچانک موت پر یقین کرنا بہت مشکل ہے ۔

واضح رہے کہ سدھارتھ شکلا بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے ’’بالیکا ودھو‘‘، ’’دل سے دل تک‘‘ رئیلیٹی شو ’’بگ باس‘‘، ’’خطروں کے کھلاڑی‘‘ اور ’’جھلک دکھلا جا 6‘‘ میں نظر آئے تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کرن جوہر کی فلم ’’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔ بگ باس 13 جیتنے کے بعد سدھارتھ شکلا کو بے حد مقبولیت ملی تھی اور ان کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا تھا۔

The post نامور بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email