امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی امریکی ریاستوں میں ایک بار پھر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں یومیہ 1 لاکھ 60 ہزار پازیٹیو کیس سامنے آرہے ہیں، بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ کروڑں افراد کا اب تک ویکسین نہ لگوانا ہے۔

امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ امریکا میں اب تک 8 کروڑ افراد نے ویکسین نہیں لگائی، بچے اور نوجوان بھی بڑی تعداد میں وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، 300 سے زائد بچے ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث روزانہ اسپتال میں داخل ہورہے ہیں، ڈیلٹا ویرئنٹ کے باعث اموات میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، دسمبر تک امریکا میں مزید ایک لاکھ افراد کی اموات کا خدشہ ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگانے والے افراد بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کورونا وائرس پر تفصیلی رپورٹ وائٹ ہاؤس کو جمع کروا دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے وجود پر انٹیلی جنس اداروں نے 90 روز تحقیقات کی ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات دو نکات پر بنٹی ہوئی ہے۔

The post امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email