برسات کے حوالے سے محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، شعیب احمد ملک

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ برسات کے حوالے سے محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق شعیب احمد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ جات اپنی حدود میں برسات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں اور تیز برسات کے بعد جہاں بھی نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس کی ضرورت ہو فراہم کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیہ شرقی میں رین ایمرجنسی کا نفاذ ہے، نکاسی آب کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات نے تیاریاں کر رکھی ہیں۔

The post برسات کے حوالے سے محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، شعیب احمد ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email