نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی

نواب شاہ میں قومی شاہراہ اسکرنڈ کے قریب سوز کی پک اپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی جبکہ 1 جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں خواتین و بچوں سمیت 10 افراد شامل جبکہ 70 سالہ بوڑھا شخص جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نواب شاہ کی تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 3 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث نواب شاہ پی ایم سی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمی خاندان ماتلی سے نوشہروفیروز کپاس کی فصل کی مزدوری کے لئے جارہے تھے۔

The post نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ، 10 افراد زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email