رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو فری ہینڈ دے دیا

رمیز راجہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالنے سے پہلے ہی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فری ہینڈ دیدیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  رمیز راجہ نے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کھلی چھوٹ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نتائج چاہئیں ، اپنی مرضی کی ٹیم بنا ؤ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ا  سکواڈ اپنی مرضی سے منتخب کرو، کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔

رمیز راجہ کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر بابراعظم نے ان کا شکریہ اداکیا اور یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ہوں،گے۔وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی ہے، اسدعلی خان کو بھی پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر بنادیا گ یاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کے ارکان رائے شماری کے ذریعے رمیز راجہ کا انتخاب کریں گے۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ اور احسان مانی نے گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں 76 سالہ احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کی تھی۔

The post رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم کو فری ہینڈ دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email