پوائنٹ اسکورنگ کی گھٹیا سیاست بلاول کو ورثے میں ملی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کی گھٹیا سیاست بلاول کو ورثے میں ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احساس جیسے غریب پروگرام پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے بلاول شرم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس پیئرز کی رقم پر کسی پولیٹیکل پارٹی کی تشہیر نہیں ہورہی ، ریاست پاکستان کی ذمہ داری سمجھ کر احساس پروگرام کو چلا رہے ہیں ، احساس پروگرام کے کارڈ پر کسی پارٹی لیڈر کے بجائے قائداعظم کی تصویر غیر سیاسی ہونے کی دلیل ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مرحوم والدہ کے نام پر چلائے گئے پروگرام سے سیاسی کارکنوں کو نوازنے کا شرف آپکو حاصل ہے ، لوٹ مار کی غرض سے سیاست کرنے والے لٹیرے کا غریبوں کے ہمدرد عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

The post پوائنٹ اسکورنگ کی گھٹیا سیاست بلاول کو ورثے میں ملی ہے، ڈاکٹر شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email