معروف پاکستانی اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ و میزبان عائشہ ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کی جانب سے عائشہ ثناء کیخلاف درج مقدمے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 یاد رہے کہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

تاہم مدعی نے مؤقف اختیار کررکھا ہے کہ ادکارہ عائشہ ثناء نے ان کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اداکارہ عائشہ ثناء کو عدالت نے سماعت کیلئے طلب کر رکھا ہے مگر وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

The post معروف پاکستانی اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email